ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور: گھر میں غیر قانونی ذخیرہ کردہ ساگوانی لکڑیاں ضبط : ملزم فرار

یلاپور: گھر میں غیر قانونی ذخیرہ کردہ ساگوانی لکڑیاں ضبط : ملزم فرار

Thu, 16 Nov 2017 20:22:41    S.O. News Service

یلاپور:16/ نومبر (ایس اؤنیوز)گھر میں ذخیرہ کردہ خطیر رقم مالیت کی ساگوانی لکڑیوں کو فاریسٹ افسران نے چھاپہ مارکر ضبط کرلینے کا واقعہ یلاپور میں پیش آیا ہے۔

مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے فاریسٹ افسران نے نارائن نائک کے گھر پر چھاپہ مارا تو گھر میں 15مربع فٹ سائز کے 60ہزار روپیوں مالیت کے ساگوانی لکڑیوں کےتختے پائے گئے۔ افسران نے ساگوانی لکڑی کو ضبط کرلینے کے بعد کیس درج کرلیا ہے۔ ملزم نارائن نائک فرار بتایا گیا ہے۔ کارروائی میں زونل آفیسر بال سبرامنیا، معاون آفیسر سی ایس نائک، ایل اے مٹھ، ناگراج، شری نواس نائک، جی ڈی نائک، فاریسٹ گارڈ شرن بسوا، ڈرائیور دنیش اور آنند شریک تھے۔


Share: